بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوجائیں گے،زرتاج گل 

بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوجائیں گے،زرتاج گل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ) سنی اتحاد کونسل کی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے  بانی پی ٹی آئی   جلد رہا ہو نگے، عوام کا سیلاب جلد پارلیمنٹ کی طرف آئے گا۔ اقوام کی متحدہ نے بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔عالمی طاقتوں کو معلوم ہو چکا ہے کہ عمران خان بیگناہ سزا بھگت رہا ہے۔ وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اب اقوام عالم کی جانب سے بھی کہا جہا رہا ہے کہ عمران خان کو رہا کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے جلد لاکھوں افراد پارلیمنٹ ہاۂس کی طرف آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک کی امید کی واحد کرن ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک ڈوب رہا ہے اور حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک کو بچانا ہے تو پھر عمران خان کو رہا کرنا ہوگا۔