ملتان، رحیم یارخان میں حادثے، دوا فراد جاں بحق

ملتان، رحیم یارخان میں حادثے، دوا فراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(وقائع نگار، نمائندہ پاکستان) حادثات کے مختلف واقعات میں 30سالہ نوجوان جاں بحق ایک تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل۔تھانہ الپہ کے علاقے مردان پور کا رہائشی محمد عرفان اپنے ہمسایہ محمد طارق کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہے تھے اڈا برساتی کے قریب تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی اوور سپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہوکر موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دونوں افراد زمین پر گرگئے اور شدید زخمی ہوگئے عرفان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسا جبکہ طارق کو ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہونے پر فرار ہوگیا جبکہ تھانہ مظفرآباد کے علاقے محمد خالد اور عبدالجبار اپنی اپنی کاروں (بقیہ نمبر59صفحہ6پر)

 پر سوار ہوکر گھر جارہے تھے کہ شیر شاہ پل کے قریب بس نمبری 144/jgj  بریک فیل ہونے سے دونوں کاروں کو پیچھے سے ہٹ کیا جس کی وجہ سے کاروں میں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور دونوں کارمعمولی ڈیمج ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

بستی کھمبڑا نئی آبادی کا رہائشی 55 سالہ ملک محمد عباسی جوکہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر شہری کی جانب آرہا تھا کہ اچانک مستان شاہ چھوٹی پلی سے گزرتے ہوئے گر گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع پاکر ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد تدفین کیلئے نعش ورثا کے حوالے کردی۔