گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کمی 

 گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوزرپورٹر) ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے11 ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 11 لاکھ 94ہزار 467 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 12لاکھ 56ہزار 512 یونٹس گاڑیو(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

ں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ مئی میں ملک میں گاڑیوں کے ایک لاکھ 33ہزار 85 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو اپریل کے مقابلہ میں 10 فیصد اور گزشتہ سا ل مئی کے مقابلہ میں 25 فیصد زیادہ ہے۔ اپریل میں ملک میں ایک لاکھ 21 ہزار 417 یونٹس اور گزشتہ سال مئی میں ایک لاکھ 6 ہزار 314 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔