حکومت نے پی ٹی آئی کی عوامی طاقت کے سامنے شکست تسلیم کر لی: بیر سٹر سیف

حکومت نے پی ٹی آئی کی عوامی طاقت کے سامنے شکست تسلیم کر لی: بیر سٹر سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کی عوامی طاقت کے سامنے شکست تسلیم کرلی مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسلام آباد جلسہ معطل کرنے کے بعد اب کارکنوں کو گرفتار کررہی ہیں، پولیس پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، اسلام آباد وپنجاب پولیس نے کارکنوں کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کیا ؎رانا ثناء مفاہمت کے بجائے تحریب کار ذہنیت کے مالک ہے،رانا ثناء کی تحریب کار ذہنیت اور سربراہی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن رونما ہوا پی ڈی ایم کے دور میں خود افغانستان گیا تھا افغانستان میں ہمارے دو دور ہوئے ایک جولائی 2022اوردوسرا اگست 2022میں ہوا، اس وقت وزیراعظم شہبازشریف اوربلاول بھٹو وزیر خارجہ تھے، افغانستان میں مذاکرات اچانک ختم ہوگئے کیونکہ افغانستان کے لیڈر پر ڈرون حملہ ہوا اس وقت حکومت نے الزامات لگاکراورغلط بیان بازی کرکے حالات خود بگاڑے اس سارے معاملے میں بانی پی ٹی آئی کہاں سے آگئے؟ہر انٹیلی جنس ادارہ آپ کا ہے پتہ لگائیں، جن 40ہزار طالبان کا آپ دعویٰ کررہے ہیں ان کو اٹھائیں یا آپ ان سے ڈر رہے ہیں، آپ ہمیں بتائیں ہم ان 40ہزار طالبان کے خلاف کارروائی کرینگے الزامات کی سیاست ہی انکی سیاست ہے، انکو خیبرپختونخوا کی سیاست کا پتہ ہے، سندھ اور تھر میں کیا ہورہا ہے؟ کراچی میں جرائم کی صورتحال سب کے سامنے ہے، وہاں کی کوئی خبر نہیں۔

بیرسٹر سیف

مزید :

صفحہ اول -