اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جانیوالی خواتین سے ایسی چیز برآمد کہ اہلکار بھی ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے

اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جانیوالی خواتین سے ایسی چیز برآمد کہ اہلکار بھی ...
اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جانیوالی خواتین سے ایسی چیز برآمد کہ اہلکار بھی ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی )  اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری  ہے اور  مختلف شہروں میں اے این ایف کی 7 کارروائیوں کے دوران 371 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

 ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ سے دبئی جانے والی 2 خواتین سے 4 کلو چرس برآمد کی گئی۔ اسی طرح کوئٹہ میں کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 4 کلو آئس برآمد کی گئی جب کہ کراچی ائرپورٹ سے بحرین جانے والے مسافر سے 3.8 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ ادھر مغربی بائی پاس کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 720000 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

 علاوہ ازیں ٹنڈو جام حیدرآباد کے قریب سے ملزم سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی۔ رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 50.4 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ نادرا چوک طورخم کے قریب سے 22000 عدد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔