ٹک شاپ پر لڑکیوں کا غریب ورکر پر تشدد، عینی شاہد شہری کی بنائی گئی ویڈیو بھی سامنے آگئی

ٹک شاپ پر لڑکیوں کا غریب ورکر پر تشدد، عینی شاہد شہری کی بنائی گئی ویڈیو بھی ...
ٹک شاپ پر لڑکیوں کا غریب ورکر پر تشدد، عینی شاہد شہری کی بنائی گئی ویڈیو بھی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ویب ڈیسک) گارڈن ٹائون کے علاقے میں موجود ایک ٹک شاپ پر امیرزادی تین لڑکیوں کے غریب ورکر پر تشدد کے معاملے میں ایک عینی شاہدبزرگ کی بنائی گئی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں لڑکیوں کو گالم گلوچ کرتے بھی سنا گیا، ویڈیو بنانے والے بزرگ کی عمر کا لحاظ کیے بغیر ان لڑکیوں نے انہیں بھی گالیاں دیں۔
ڈیلی پاکستان کیلئے اپنی ویڈیو میں یاسر شامی ٹک شاپ پر موجود بزرگ کی طرف سے بنائی گئی ویڈیو سامنے لائے ہیں ۔ یاسر شامی نے بتایاکہ جب لڑکیوں نے تشدد شروع کیا اور رکنے کا نام نہیں لیا تو ایک بزرگ آگے بڑھا لیکن ہاتھوں سے روکنے کی بجائے منع کیا لیکن نہ رکیں تو وہ پیچھے ہٹا اور موبائل سے ویڈیو بنا نا شروع کردی، اب جیسے ہی لڑکیوں کوپتہ چلاکہ ویڈیو فوٹیج ان کی بن رہی ہے. تو انہوں نے اس بزرگ کو بھی گالیاں دینا شروع کر دیں اور الٹا انہیں بھی بلیک میل کرنے کی کوشش کی، بزرگ نے موبائل نیچے کیا اور پھر دوبارہ ویڈیو بنانا شروع کی تو لڑکیوں نے بھی اپنے موبائل نکال لیے اور اسی بزرگ کی ویڈیو بنانے لگیں کہ تم لوگ اس لڑکے کے ساتھ مل کر ہمیں گالیاں دے رہے تھے ۔ 
انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’بس ایمان، اپنا فون پکڑو، ہماری ویڈیو نہ بنائیں، ہیلو، آپ ویڈیو بنارہے ہیں،کیوں بنا رہے ہیں؟ آپ لوگ بدتمیزی کرتے ہیں ، اس کے بعد آپ ویڈیوز بنارہے ہیں،تم نے مجھے مارا ہے، تم ساروں نے اس لڑکے کے ساتھ مل کر تماشا بنایا ہوا ہے ، میں آپ کی ویڈیو بنائوں گی‘۔پوری ویڈیو دیکھئے