ایف آئی اے نے انٹروپول کی مدد سے   مفرور قاتل کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے انٹروپول کی مدد سے   مفرور قاتل کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا
ایف آئی اے نے انٹروپول کی مدد سے   مفرور قاتل کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) ایف آئی اے نے انٹرپول کی مدد سے مفرور ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا‘ ملزم 2020میں شیخوپورہ میں قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

 تفصیلات کے مطابق مبینہ ملزم امداد حسین شیخوپورہ کا رہائشی تھا جو مبینہ طور پر چار قتل کرکے ملک سے فرار ہوگیا تھا اور سعودی عرب میں روپوش تھا ۔ ایف آئی اے نے انٹروپول کی مدد سے سعودی عرب سے امداد حسین کو قتل اور اقدام قتل کے جرم میں گرفتار کیا اور  پاکستان واپس لے آئی۔