کینسر سے متاثرہ  اداکارہ حنا خان نے اپنے بالوں کی وگ بنوالی

کینسر سے متاثرہ  اداکارہ حنا خان نے اپنے بالوں کی وگ بنوالی
کینسر سے متاثرہ  اداکارہ حنا خان نے اپنے بالوں کی وگ بنوالی
سورس: Instagram/realhinakhan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ائی این پی)  بھارتی  اداکارہ حنا خان نے کینسر کے علاج کے دوران اپنے بال کٹوانے کے بعد ان کی وگ بنوالی۔

اداکارہ  نے کینسر میں مبتلا ہونے سے متعلق اعلان کے بعد اپنی پہلی کیموتھراپی کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی بعدازاں جب کیموتھراپی کے اثرات نمایاں ہونے لگے تو اداکارہ نے اپنے بال کٹواتے ہوئے بھی ویڈیو شیئر کی اور پھر اپنے زخموں کے نشان بھی شیئر کئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جب انہوں نے اپنے بال کٹواتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تو اس کے ساتھ یہ بھی بتایا تھا کہ وہ اپنے ان ہی بالوں کی وگ بنوائیں گی تاکہ علاج کے اس مشکل دور کے دوران وہ اس کا استعمال کرسکیں۔تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اداکارہ نے کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان کرنے سے قبل دو مختلف ویڈیوز شیئر کی تھی جس میں انہیں نئے ہیئر اسٹائل میں مختلف مصنوعات کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس میں انہوں نے اسی وگ کا استعمال کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا بھی یہ کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنی حالیہ ویڈیوز میں وگ پہنی ہوئی ہے اور یہ وگ ان کے اپنے بالوں سے تیار کردہ ہے۔

مزید :

تفریح -