حافظ حمد اﷲ  کے شناختی کارڈ کی بحالی کیلئے 3 رکنی  بینچ تشکیل دینے  کا  معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوا دیا گیا 

حافظ حمد اﷲ  کے شناختی کارڈ کی بحالی کیلئے 3 رکنی  بینچ تشکیل دینے  کا ...
حافظ حمد اﷲ  کے شناختی کارڈ کی بحالی کیلئے 3 رکنی  بینچ تشکیل دینے  کا  معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوا دیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ  نے  جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اﷲ  کے شناختی کارڈ کی بحالی کیلئے 3 رکنی  بینچ تشکیل دینے کے لئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوا دیا ہے، نادرا نے حافظ حمد اﷲ کے شناختی کارڈ بحالی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا  ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نادرا نے حافظ حمد اﷲ کو غیر ملکی شہری ڈیکلیئر کرتے ہوئے ان کا شناختی کارڈ منسوخ کردیا تھا جس پر انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نادرا کو ان کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دیا جسے نادرا نے سپریم کورٹ میں چیلنجز کردیا ہے۔

 جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں2  رکنی بینچ نے کیس کی تفصیل سننے کے بعد معاملہ ججز کمیٹی کو ریفر کردیا اور استدعا کی کہ اس کیس کو سننے کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس پر تفصیلی غور و خوص کے بعد فیصلہ کرے۔