امریکہ طالبان کو سپورٹ نہیں کرتا، میتھیو ملر

امریکہ طالبان کو سپورٹ نہیں کرتا، میتھیو ملر
امریکہ طالبان کو سپورٹ نہیں کرتا، میتھیو ملر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکہ  طالبان کو سپورٹ نہیں کرتا۔
پریس بریفنگ میں میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفاد رکھتے ہیں۔ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے، پاکستان کے ساتھ باقاعدگی سے کام کررہے ہیں۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ واضح کر چکے ہیں طالبان کو فنڈنگ نہیں دیتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے افغانستان میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک اور افغانستان میں نام نہاد اخلاقی نگرانی پر رپورٹ جاری کی ہے۔