خیبر پختونخوا:صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا

خیبر پختونخوا:صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا
خیبر پختونخوا:صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا، اس حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
حلقے سے 12 امیدواروں کے درمیان انتخابی میدان کل جمعرات کے روز سجے گا، اس سلسلے میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا سامان انتخابی عملے کے حوالے کردیا گیا ہے، جسے پولنگ سٹیشنز تک پہنچانے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

کے پی کے اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 کی خالی نشست پر پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ ضمنی انتخاب میں 12 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ 1 لاکھ 79 ہزار 10 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ضمنی الیکشن کے لیے مجموعی طور پر 91 پولنگ سٹیشنز پر 276 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔