پاور سیکٹر تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے،کاروباری وصنعتی برادری نے خدشات کا اظہار کر دیا

پاور سیکٹر تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے،کاروباری وصنعتی برادری نے خدشات کا اظہار ...
پاور سیکٹر تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے،کاروباری وصنعتی برادری نے خدشات کا اظہار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاور سیکٹر تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے،کاروباری وصنعتی برادری نے خدشات کا اظہار کر دیا ۔کاروباری اور صنعتی برادری نے کہا ہے کہ پاکستان کا پاور سیکٹر تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے اور واحد امید مسابقتی تجارتی دو طرفہ کنٹریکٹ مارکیٹ ( سی ٹی بی سی ایم ) رجیم کی طرف بڑھنا ہے۔

"جنگ " کے مطابق پاکستان کے سرکردہ چیمبرز اور صنعتی ایسوسی ایشنز نے مسابقتی تجارتی دو طرفہ کنٹریکٹ مارکیٹ (CTBCM) نظام کے فوری نفاذ پر زور دیتے ہوئے بجلی کے بلک صارفین کو براہ راست جنریٹرز سے بجلی خریدنے کی ہمایت کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ماہرین نے مقامی ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس میں کیا جس کا انعقاد رینیوایبل فرسٹ (RF) اور پاکستان انوائرنمنٹ ٹرسٹ (PET) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔کانفرنس میں معروف چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کی جانب سے گفتگو کی گئی جن میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سی ای او زبیر موتی والا، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر تنویر احمد بیری ، کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر جوہر علی قندھاری اور وائس چیئرمین ایف پی سی سی آئی اور چئیرمین اپٹما آصف انعام شامل تھے۔