ٹوکیو میں شدید گرمی ، ہیٹ سٹروک سے 6 افراد ہلاک

ٹوکیو میں شدید گرمی ، ہیٹ سٹروک سے 6 افراد ہلاک
ٹوکیو میں شدید گرمی ، ہیٹ سٹروک سے 6 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جاپان(ڈیلی پاکستان آن لائن )جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہیٹ سٹروک سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے شیزوکا شہر میں پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا تھا جبکہ ٹوکیو میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ کو انتہائی گرم موسم قرار دیا جاتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے حکام نے ملک کے بیشتر حصوں میں ہیٹ سٹروک الرٹ جاری کیا ہوا تھا، اس دوران شہریوں سے باہر نکلنے سے گریز اور اے سی استعمال کرنے کی تاکید کی گئی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بزرگ افراد کی آبادی کے لحاظ سے دنیا میں جاپان کا دوسرا نمبر ہے۔

مزید :

قومی -