9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سگنلز سے متعلق فیصلہ ہوگیا

9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سگنلز سے متعلق فیصلہ ہوگیا
 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سگنلز سے متعلق فیصلہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختو نخوامیں9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل سگنلز بند رکھنے کے بعد حوالے سے خط وزارت داخلہ کو ارسال کردیا گیا۔

محرم الحرام کی 9 اور 10 کو صوبہ خیبرپختو نخوا کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق موبائل سگنلز بند رکھنے کے حوالے سے وزارت داخلہ کو خط ارسال کر دیا ہے جس میں 9 اور 10 محرم الحرام کو سگنلز بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق محرم کے دوران صوبے بھر میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔دوسری جانب محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کرکی گئی ہے ۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی ہو گی۔