سنی اتحاد کی مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان

سنی اتحاد کی مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان
سنی اتحاد کی مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔

جیو نیوز کے مطابق آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس میں فیصلے سے متعلق مشاورت مکمل کر لی گئی۔سپریم کورٹ کے فل کورٹ بینچ کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ نے سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -