ماہرہ خان اپنے مغربی طرز کے لباس کی وجہ سے ایک بار پھر لوگوں کی تنقید کی زد میں آ گئیں

 ماہرہ خان اپنے مغربی طرز کے لباس کی وجہ سے ایک بار پھر لوگوں کی تنقید کی زد ...
 ماہرہ خان اپنے مغربی طرز کے لباس کی وجہ سے ایک بار پھر لوگوں کی تنقید کی زد میں آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان اپنے مغربی طرز کے لباس کی وجہ سے ایک بار پھر لوگوں کی تنقید کی زد میں آ گئیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ماہرہ خان نے گزشتہ دنوں کراچی آرٹس کونسل میں سلطانہ صدیقی کے اعزاز میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں یہ لباس پہن کر شریک ہوئیں، سٹیج پر جانے سے قبل ان کے لباس میں ایک نقص سامنے آیا تاہم اداکارہ نے مہارت کے ساتھ اپنے لباس کو سنبھال لیا۔
تاہم انٹرنیٹ صارفین کو ان کا یہ لباس، جس میں ان کا ایک کندھا عریاں تھا، ایک آنکھ نہیں بھایا اور انہوں نے تنقید شروع کر دی۔ اداکارہ کی تقریب میں شرکت کی ویڈیو شاداب حسین صدیقی نامی شخص کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے، جس پر کمنٹس میں صارفین اس لباس کی قیمت اور برانڈ پر بھی بحث کر رہے ہیں۔
بعض لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ماہرہ خان کے اس لباس کی قیمت لاکھوں روپے ہے۔ تاہم حقیقت میں ماہرہ خان کایہ ’ون پیس سیمی شارٹ ڈریس‘ معروف برانڈز ’مینگو‘ کا ہے، جس کی قیمت کچھ زیادہ نہیں ہے۔ مینگو کی ویب سائٹ پر اس لباس پر ان دنوں 30فیصد ڈسکاﺅنٹ کی آفر دی جا رہی ہے۔ اس ڈسکاﺅنٹ کے ساتھ اس لباس کی قیمت 28ہزار روپے ہے۔

مزید :

تفریح -