نکاح، طلاق اورعدت کے مسائل سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کا مؤقف سامنے آگیا

نکاح، طلاق اورعدت کے مسائل سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کا مؤقف سامنے ...
 نکاح، طلاق اورعدت کے مسائل سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کا مؤقف سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی نظر یاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ نکاح، طلاق اورعدت کے مسائل پر بے جا گفتگو اور تضحیک کسی صورت میں مناسب نہیں ہے۔ 

ایک بیان میں ڈاکٹر محمد راغب نعیمی نے کہا ہے کہ قرآن و سنت نے نکاح طلاق اور عدت کے مسائل اور احکامات کو نہایت مؤثر انداز میں بیان کیا ہے۔ شریعت نے ان کی حدود و قیود کو واضح کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر اس وقت جس طرح ان مسائل پر رائے زنی کی جارہی ہے نہایت غیرمناسب اور غیر اخلاقی ہے۔ اگر کسی مرد و عورت کو نکاح طلاق اور عدت کے حوالہ سے مسئلہ ہو تو اسے علما ء اور طبی ماہرین کی آراء کی روشنی میں دیکھا جا سکتا ہے۔

چیئرمین اسلامی نظر یاتی کونسل کا کہنا ہے کہ یہ شرعی مسائل ہیں اور ان کے بارے بے جا ، بے سروپا اور فضول بحث و مباحثہ نہ کیا جائے۔ سوشل میڈیا کے استعمال میں تعصب ، تضحیک ، تنقید ، نفرت انگیزی اور تشدد پسندانہ طرز سے احتیاط کی جائے جو کہ ملک کی سلامتی کے لئے یقیناً نقصان دہ ہے۔

مزید :

قومی -