آپریشن عزم استحکام سے متعلق حکومت کی حتمی حکمت عملی تیار

آپریشن عزم استحکام سے متعلق حکومت کی حتمی حکمت عملی تیار
آپریشن عزم استحکام سے متعلق حکومت کی حتمی حکمت عملی تیار
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے آپریشن عزم استحکام سے متعلق حتمی حکمت عملی تیار کرلی، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ ارکان کو آپریشن کی وجوہات اور دائرہ کار پر اعتماد میں  لے لیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق وفاقی حکومت نے دہشتگردی، شدت پسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آپریشن عزم استحکام کے تحت 30 فیصد کارروائیاں، 70 فیصد ڈائیلاگ اور دیگر اقدامات ہوں گے۔خیبر پختونخوا حکومت کی ناکامی کے باعث دہشتگرد کلیئر کیے گئے علاقوں میں واپس آگئے، سیکیورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیوں سے علاقے کلیئر کرواکے صوبائی حکومتوں کے حوالے کیے۔

صوبائی حکومتیں کلیئر کیے گئے علاقوں کو دہشتگردوں سے محفوظ نہیں رکھ سکیں۔

مزید :

قومی -