تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے لیے ایک مرتبہ پھر مشکلات کھڑی ہوگئیں

تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے لیے ایک مرتبہ پھر مشکلات کھڑی ہوگئیں
تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے لیے ایک مرتبہ پھر مشکلات کھڑی ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کو میڈیا کے اشتہارات کی مد میں رقم سے متعلق انکوائری میں طلب کیا گیا ہے،پرویز الہٰی پر میڈیا ہاؤسز کو غیر قانونی طور پر 2 اعشاریہ 4 ارب روپے جاری کرنے کا الزام ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پرویز الہٰی تفتیش کےلیے اینٹی کرپشن لاہور آفس میں پیش ہوں، عدم پیشی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ پرویز الہٰی اینٹی کرپشن کے مختلف مقدمات میں ضمانت ملنے پر 21 مئی کو جیل سے رہا کیے گئے تھے۔

مزید :

سیاست -