جیت سے ٹیم کا مورال بلند ہوا :مینیجر سری لنکن ٹیم
پالی کیلے(مانیٹرنگ ڈیسک)منیجر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر گراہم فورڈ نے کہا ہے کہ سیریز میں کم بیک کی ضرورت تھی اوریہ میچ جیت کر ہم واپس آگئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کامیابی سے ٹیم کا مورال بلند ہوا،دوسری جا نب منیجر پاکستان کرکٹ ٹیم نوید اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر محمد سمیع کے انگوٹھے میں سوجن ہے ، فریکچر نہیںجو دو چار روز میں فٹ ہوجائیں گے۔