آشیانہ سکیم کیلئے مزیددو ارب روپے مختص
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب حکومت نے کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا دائرہ دیہات تک بڑھا دیا اور آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے تھٹ مزید شہروں میں یہ سکیم شروع کی جائے گی جس کیلئے دو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے بتایا کہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حدود دینے کا دائرہ کار دیہات تک پھیلایاجائے گا۔ جناح آبادی سکیم کے تحت ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زائد پانچ مرلے کے پلاٹ جائز حقداروں میں تقسیم کیے جائیں گے۔