گوجرانوالہ میں غربت سے تنگ ماں بیٹیوں سمیت نہرمیں کود گئی، دو بیٹیاں جاں بحق

گوجرانوالہ میں غربت سے تنگ ماں بیٹیوں سمیت نہرمیں کود گئی، دو بیٹیاں جاں بحق
گوجرانوالہ میں غربت سے تنگ ماں بیٹیوں سمیت نہرمیں کود گئی، دو بیٹیاں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)غربت سے تنگ خاتون نے تین بیٹیوں سمیت اپر چناب میں چھلانگ لگادی ،ریسکیونے تمام افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیاجہاں دو بچیاں دم توڑ گئی ہیں ۔حبیب کی بیوی آسیہ نے غربت اور فاقوں سے تنگ آکر تین بیٹیوں سمیت نہر اپر چناب میں چھلانگ لگادی جنہیں چھلانگ لگاتے دیکھتے ہی نوجوان اشرف نے نہر میں چھلانگ لگادی اور چاروں کو نکال لیااور ریسکیوحکام نے اُنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیاجہاں دوبچیاں فاریہ اور عائشہ دم توڑ گئیں جبکہ خاتون آسیہ اور پانچ سالہ ماریہ کی حالت تسلی بخش قراردی جارہی ہے ۔حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ وہ ایک گھر میں کام کرتاہے اور اپنے گھر کے اخراجات پورے نہیں کرسکتاجس کی وجہ سے گھر میں اکثر فاقے رہتے تھے اور بیوی سے لڑائی جھگڑا بھی رہتاتھا۔اُس نے بتایاکہ اُس کے دوبیٹیاں اور تین بیٹیاں تھیں جن میں سے آج دو بیٹیاں دم توڑ چکی ہیں ۔

مزید :

قومی -Breaking News -