چیف جسٹس انصاف کی آخری امید ہیں:میاں شہباز شریف

چیف جسٹس انصاف کی آخری امید ہیں:میاں شہباز شریف
چیف جسٹس انصاف کی آخری امید ہیں:میاں شہباز شریف

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ملک میں انصاف کی فراہمی کی آخری امید ہیں،موجودہ حکمرانوں نے کی لوٹ مار کی مثال نہیں ملتی، ملک بد ترین حالات سے گزررہا ہے۔جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مشرف نے ملک میں دہشت گردی کی دعوت دی،دہشت گردی اور ڈرون حملوںمیں کوئی فرق نہیں، علما ءدہشت گردی کی آگ بجھانے میں کردار ادا کریں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ امریکی صدر نے افغانستان کے صدر سے ملاقات کی مگر ہمارے صدرزرداری سے ملاقات کے لیے وقت نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ بیرونی امداد بھیک کے طورپر قبول نہیں کرنی چاہیے ورنہ بے عزتی اور بے توقیری قوم کا مقدر ہوگا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس