بجلی بحران کے ذمہ دار وں کے خلا ف جو ڈیشل کمیشن بننا چا ہیے:کائرہ

بجلی بحران کے ذمہ دار وں کے خلا ف جو ڈیشل کمیشن بننا چا ہیے:کائرہ
 بجلی بحران کے ذمہ دار وں کے خلا ف جو ڈیشل کمیشن بننا چا ہیے:کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لالہ موسیٰ (مانیٹر نگ ڈیسک ) اطلاعا ت و نشریا ت کے وفا قی وزیر قمر زما ن کا ئرہ نے نواز شریف اور پرویز مشرف سمیت سابق حکمرانوں کو بجلی کے بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف جو ڈیشل کمیشن بنا نے کا مطالبہ کر دیا ۔ان کا کہنا ہے کہ فو جی حکمرا ن پرویز مشرف کے دور میں ایک میگا وات بھی بجلی پیدا نہیں کی گئی جبکہ نو از شریف نے تو انائی کے شعبہ میں سرمایہ کا ری کرنے والو ں کو یہا ں سے بھگا دیا اور عوام سے غداری کی۔ یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبا ز شریف نے بجلی پیدا کر نے کے منصو بے نہ شروع  کر کے پنجاب کے عوا م سے غداری کی ہم سمجھتے ہیں کہ بجلی کابحران پیدا کر نے کے ذمہ دار وںکے خلا ف جو ڈیشل کمیشن بننا چا ہیے۔انہوں نے کہا کہ تو انا ئی کے بحران کے حو الے سے پیپلز پارٹی کے خلا ف پر ا پیگنڈہ کیا جاتا ہے اگر آج بلدیاتی الیکشن کر لئے جائیں تو ان کے نتائج سے سب کو اپنی حیثیت کا پتا چل جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے ، ہم اداروں میں تصا دم نہیں بلکہ ان کا استحکا م چا ہتے ہیں۔

مزید :

قومی -