پاکستان کو آج جنوبی افریقہ کو شکست دینا ضروری ہے

پاکستان کو آج جنوبی افریقہ کو شکست دینا ضروری ہے
پاکستان کو آج جنوبی افریقہ کو شکست دینا ضروری ہے

  


چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج اپنا دوسرا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل رہی ہے اس سے قبل قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد اب اس میچ کی اہمیت بڑھ گئی ہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں میں سے جو ٹیم جیت جائے گی اس کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جائیں گے جبکہ جو ٹیم آج میچ ہار جائے گی تو اس کے سیمی فائنل تک رسائی بہت مشکل ہوجائے گی پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کےخلاف میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا خاص طور پر بیٹنگ لائن تو مکمل فلاپ نظر آئی سوائے مصباح الحق کے کوئی جم کر نہ کھیل سکا لیکن آج کھلاڑیوں کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان آج میچ کانٹے دار ثابت ہوگا پاکستانی کپتان مصباح الحق اس اہم میچ میں کیا حکمت عملی لیکر میدان میں اترتے ہیں اور کھلاڑیوں کو کیسے ساتھ لیکر چلتے ہیں کھلاڑیوں کو آج کے میچ میں ذمہ داری سمجھتے ہوئے کھیلنے کی ضرورت ہے اس میچ پر قومی قوم کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور پوری قوم دعاکررہی ہے کہ آج پاکستان کی ٹیم جیت جائے تاکہ بھارت کے خلاف کھیلے جانے والا میچ مزید سنسنی خیز بن جائے اور اس میچ میں پاکستانی ٹیم کو فائدہ بھی حاصل ہو افریقن ٹیم بھی اپنا ایک میچ ہار چکی ہے اور پاکستانی ٹیم بھی ایک میچ ہار چکی ہے اس لئے جنوبی افریقین ٹیم بھی آج میچ جیتنے کےلئے سخت محنت کرے گی اور پاکستان کے لئے آسان حریف ثابت نہیں ہوگی اب قومی ٹیم جنوبی افریقن کھلاڑیوں کو کس طرح قابو کرتی ہے یہ دیکھنا ہے بہرحال آج کا میچ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور اس میچ کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں پر بہت زیادہ پریشر بھی ہوگا لیکن اس پریشر سے باہر نکل کر کھیلنے کی ضرورت ہے ۔

مزید : کالم