پولیس کی روایتی چھترول سے شہری جاں بحق، شرقپور پولیس لاش چوکی میں چھوڑ کر فرار

پولیس کی روایتی چھترول سے شہری جاں بحق، شرقپور پولیس لاش چوکی میں چھوڑ کر ...
پولیس کی روایتی چھترول سے شہری جاں بحق، شرقپور پولیس لاش چوکی میں چھوڑ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ شرقپورکی چوکی مڑھ بھنگواں میں پولیس کے روایتی تشدد سے ڈکیتی کے شبہ میں گرفتار نوجوان دم توڑ گیاہے جس پر چوکی انچارج عملے سمیت چوکی چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں ۔میڈیا پر خبرنشر ہونے کے بعد چوکی انچارج سمیت چار اہلکاروں کو حراست میں لے لیاگیاہے جبکہ ڈی پی او نے ملزم کو ”مجرم“بنادیا۔ ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر امین نے چوری کے شبہ میں ملنگ علی نامی نوجوان کو چند روز قبل حراست میں لیا لیکن نوجوان ڈکیتی کی واردات سے انکار ی تھا جبکہ پولیس افسر اُسے مسلسل کئی روز سے تشدد کا نشانہ بنارہاتھا۔ پیر کی صبح ملنگ علی روایتی انداز میں پنجاب پولیس کی چھترول برداشت نہ کرسکا اور دم توڑ دیا۔نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد سب انسپکٹر امین اور چوکی مڑھ بھنگواں کا انچارج عملے سمیت چوکی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم تفتیش کے دوران انتقال کرگیاہے ۔نوجوان کی ہلاکت اور عملے کے فرار ہوجانے کی اطلاع پر اے ایس پی فیروز والانے چوکی کا دورہ کیااور مقتول کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردی گئی۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے بتایاکہ چوکی انچارج سمیت چار اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیاہے اورمقدمہ کے اندراج کے لیے جاں بحق ہونیوالے نوجوان کے ورثاءکو بلالیاہے ۔ اُنہوں نے دعویٰ کیاکہ جاں بحق نوجوان قتل اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔