پنڈی بھٹیاں میں مخالفین نے دوبھائی قتل کرکے بہن اغوا کرلی

پنڈی بھٹیاں میں مخالفین نے دوبھائی قتل کرکے بہن اغوا کرلی
پنڈی بھٹیاں میں مخالفین نے دوبھائی قتل کرکے بہن اغوا کرلی

  


پنڈی بھٹیاں (مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی علاقے میں فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ملزمان جاتے ہوئے مقتول کی بہن کو اغواءکرکے لے گئے ہیں ۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ مرزا بھٹیاں میں ہونیوالی فائرنگ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے اور ملزمان فلک شیر اوررفیق وغیرہ جاتے ہوئے مقتولین کی 21سالہ بہن کو بھی اغواءکرکے ساتھ لے گئے ہیں ۔محلے داروں کے مطابق رشتہ دینے سے انکار پر ملزمان نے مقتولین کے گھر دھاوابول دیا۔ حکام کے مطابق قتل اور اغواءکا مقدمہ 23ملزمان کے خلاف درج کرلیاگیاہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔

مزید : حافظ آباد