اب ”سعد بلور“ کی ”دوزخ پسنجر “۔۔۔

اب ”سعد بلور“ کی ”دوزخ پسنجر “۔۔۔
 اب ”سعد بلور“ کی ”دوزخ پسنجر “۔۔۔

  


گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک) پندرہ گھنٹے گھوٹکی ریلوے سٹیشن پر کھڑے رہنے کے بعد عوامی ایکسپریس کے انجن کی فنی خرابی دور کرکے راولپنڈی روانہ کردی گئی ہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانیوالی عوامی ایکسپریس کے انجن میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات فنی خرابی ہوگئی جس کی وجہ سے پندرہ گھنٹے تک عوامی ایکسپریس گھوٹکی ریلوے سٹیشن پر رکی رہی ۔ مسافروں نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دونوں ٹریک بند کردیئے تاہم بعدازاں انجن میں فنی خرابی دور کر ٹریک کو بحال کردیاگیاجبکہ عوامی ایکسپریس راولپنڈی روانہ ہوگئی ۔

مزید : بزنس