بجلی کا شارٹ فال چار ہزار سے تجاوز کر گیا

بجلی کا شارٹ فال چار ہزار سے تجاوز کر گیا
بجلی کا شارٹ فال چار ہزار سے تجاوز کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں گرمی کی شدت کے اضافے کے ساتھ ہی شارٹ فال میں بھی4,100 میگاواٹ پر پہنچ گیا ہے جس کے باعث ملک بھر میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی طلب 17,000 میگاواٹ سے بڑھ گئی ہے جبکہ پیداوار 12,900 میگاوٹ ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو بھی 1,200 میگاواٹ تک بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے جس کے باعث ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ میپکو کو2,000 میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث ریجن کے کے 13 اضلاع میں بجلی کی لوڈشیڈنگ شدت اختیار کر گئی ہے اور شہری علاقوں میں 16 سے18 جبکہ دیہی علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

مزید :

بزنس -