کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی: وزیراعظم نواز شریف

کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی: وزیراعظم نواز شریف
کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی: وزیراعظم نواز شریف

  


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جا ئے گی ، کام کرنے والا میرا دوست ہے۔ وفاقی کابینہ سے اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں یہ ملک و قوم کے مفاد کا معاملہ ہے،ہر صورت کارکردگی دکھانا ہوگی،ناکام رہنے والوں کی ملک و قوم کو ضرورت نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ دفاتر میں وقت پر حاضری کو یقینی بنائیں، کابینہ کے ارکان اخراجات کم کرکے عوام کی خدمت یقینی بنائیں، لوڈ شیڈنگ کا معاملہ انتہائی سنگین ہے، اسے ختم کریں گے،دہشت گردی پر تمام سٹیک ہولڈرز کے اتفاق کیساتھ قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

مزید : اسلام آباد