جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیتنے کے لئے 235رنز کا ہدف دے دیا

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیتنے کے لئے 235رنز کا ہدف دے دیا
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیتنے کے لئے 235رنز کا ہدف دے دیا

  


برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں جنوبی افریقہ  نے پاکستان کو جیت کیلئے 235 رنز کا ہدف دے دیا، ہاشم آملا نے نصف سنچری اسکور کی۔ ایجبسٹن برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا کو ہاشم آملا اور کولن انگرام نے 53 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ محمدحفیظ نے پاکستان کو پہلی وکٹ دلائی، ہاشم آملا اور ڈوپلیسی نے اسکور کو 122 رنز تک پہنچایا۔ ڈوپلیسی 28 رنز بناکر عرفان کا شکار بن گئے۔ ہاشم آملا نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اے بی ڈی ویلیئرز 31 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ کپتان مصباح نے پہلے ڈی ویلیئرز پھر ڈومینی کو رن آو?ٹ کیا ، پروٹیز کے 4 کھلاڑی رن آو?ٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ نے پچاس اوورز میں 9 وکٹ پر 234 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عرفان، جنید، حفیظ، سعید اجمل اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

مزید : کھیل