کراچی میں ڈاکٹروں کا احتجاج

کراچی میں ڈاکٹروں کا احتجاج
کراچی میں ڈاکٹروں کا احتجاج

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے 174 ڈاکٹروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پر امن احتجاجی دھرنا دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں 174 ڈاکٹروں کو ملازمت فراہم کی گئی تھی جن کو تاحال تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔متاثرہ ڈاکٹروں نے ہسپتا ل میں پر امن احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔بلدیہ عظمٰی کراچی کی یقین دہا نی کے بعد کہ تنخواہیں فنانس ڈیپارٹمنٹ سے دو سے تین روز میں جاری کر دی جائیں گی۔ڈاکٹروں نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

مزید : کراچی