کینیڈین گراں پری، ڈینئیل ریکارڈو کی کیرئیر کی پہلی کامیابی

کینیڈین گراں پری، ڈینئیل ریکارڈو کی کیرئیر کی پہلی کامیابی

  

اوٹاوا( نیٹ نیوز) ریڈ بل کے آسٹریلوی ڈرائیورڈینئیل ریکارڈو نے کینیڈین گراں پری جیت کرکیرئیرکی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ مرسیڈیزٹیم کوسیزن میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مونٹریال کے جائلزویلی نیووسرکٹ پرہونے والی ریس ڈارمے سے بھرپورتھی، مرسیڈیزکے نیکوروزبرگ نے ریس کا آغازپول پوزیشن سے کیا، ڈینئیل ریکارڈو اورروزبرگ کے درمیان پہلی پوزیشن کے حصول کیلئے سخت مقابلہ ہوا۔ کبھی روزبرگ آگے نکلے توکبھی ڈینئیل،بالاخرریکارڈو نے ایک گھنٹے انتالیس منٹ بارہ سیکنڈزکی تگ ودوکے بعد کیرئیرکی پہلی ریس جیت لی۔ روزبرگ چارسیکنڈزکے فرق سے دوسرے نمبرپررہے۔

دوہزارآٹھ کے ورلڈ چیمپیئن برطانیہ کے لوئس ہملٹن گاڑی میں خرابی کے باعث ریس سے دستبردارہوگئے۔ آخری لیپ میں ولیمزکے فلیپی ماسا کی گاڑی فورس انڈیا کے سرگیوپیریزکی کارسے ٹکراگئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -