زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز رواں برس اگست میں ہوگی
ہرارے ( نیٹ نیوز ) زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز رواں سال اگست میں کھیلی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کھیلاجائے گا۔ یہ ٹیسٹ میچ 9 سے 13اگست تک کھیلا جائے گا ۔ اس ٹیسٹ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 17 اگست کو کھیلا جائے گا ۔ دوسرا میچ 19اگست کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 21اگست کو کھیلا جائے گا ۔اس کے بعد زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں تین ملکی سیریز میں بھی شرکت کریں گی۔
اس سیریز میں آسٹریلوی ٹیم بھی شرکت کرے گی ۔ تین ملکی سیریز کا آغاز 27 اگست کو ہوگا ۔ اس سیریز کی میزبانی ہرارے سپورٹس کلب کرے گا ۔