مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوان شہید ، کاکا پورہ میں کرفیو نافذ

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوان شہید ، کاکا پورہ میں کرفیو ...

  

سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں دو نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوںنے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ریشی پورہ کاکا پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ۔کارروائی میںبھارتیپولیس اور 50راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروںنے حصہ لیا ۔ فوجیوں کے ہاتھوں نوجوانوں کے قتل کے بعد کاکا پورہ اور یشی پورہ میں کئی مقامات پر لوگوںنے بھارتی فوجیوں پر پتھراﺅ کیا جس کے جواب میں فوجیوںنے لوگوںکو منشتر کرنے کیلئے فضاءمیں گولیاں چلائیں۔

بعدازاں فوجیوںنے کاکا پورہ قصبے میں کرفیو نافذ کر کے علاقے میںفوجیوں کی بڑی تعداد تعینات کردی ۔

مزید :

عالمی منظر -