لیکسیکن سکول سسٹم کی سپورٹس کی انعامی تقریب کا اہتمام

لیکسیکن سکول سسٹم کی سپورٹس کی انعامی تقریب کا اہتمام

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) لیکسیکن سکول سسٹم کی سپورٹس کی انعامی تقریب کا اہتمام گزشتہ روز کیاگیا اس موقع پر سکول کی بہترین طالبہ اور ٹیچروں کو بھی انعامات سے نوازا گیا انعامات سکول کے ڈائریکٹر سید ہارون رشید اور پرنسپل سید مظفر حسین شاہ اور وائس پرنسپل نصرت بی بی اور گرلز پرنسپل میڈم ثمینہ احمدنے انعامات تقسیم کئے جبکہ جن استاتذہ کو انعامات سے نوازا گیا ان میں مس طاہر ہ جبیں،بختاور عابد، ماریہ ہاشمی ، صدف جبکہ طلباء میں فرقان رشید اور حراکو ٹرافیاں دی گئیں آخر میں ڈائریکٹر سید ہارون رشید نے بچوں کے والدین کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی بہت ضروری ہوتے ہیں اور ہم نے ہمیشہ اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو کھیل کے مواقع بھی فراہم کئے ہیں اور مستقبل پر بھی ہم اس پر خصوصی توجہ دیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -