کشمیری حریت رہنماءمشتاق الاسلام کی مسلسل نظربندی کی مذمت

کشمیری حریت رہنماءمشتاق الاسلام کی مسلسل نظربندی کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموںو کشمیر مسلم لیگ نے آزادی پسند رہنماءمشتاق اسلام کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مشتاق اسلام کو رہائی کے عدالتی احکامات کے باوجود رہا نہیں کیا جارہا ہے اور ان کی غیر قانونی نظربندی کو طول دینے کیلئے انہیں ان کے خلاف قائم متعدد جھوٹے مقدمات میںملوث کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مشتاق الاسلام کو5جون کو سوپور کی عدالت سے رہا ہونے کے بعد تھانہ سوپور میں پیش کیا گیا تو وہاں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت انہیں سال 2008اوڑی چلو کیس میںملوث کردیاگیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں سال 13اپریل سے اب تک عدالت انکی رہائی کے 4بار احکامات جاری کر چکی ہے۔
 تاہم پولیس عدالتی احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے قانون و انصاف کی دھجیاں اڑا رہی ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -