ایلیٹ کرکٹ لیگ ٗ سنگاپور ، سعودی عریبہ اور مالدیپ کامیاب

ایلیٹ کرکٹ لیگ ٗ سنگاپور ، سعودی عریبہ اور مالدیپ کامیاب

  

سنگاپور( نیٹ نیوز)ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ایلیٹ کرکٹ لیگ کے دوسرے روز سنگاپور ، سعودی عریبہ اور مالدیپ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ۔ گزشتہ روز ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مزید تین میچ کھیلے گئے ۔ پہلے میچ میں سنگاپور نے کویت کو 20 رنز سے شکست دی ۔ دوسرے میچ میں سعودی عریبہ نے بھوٹان کو 300 رنز سے زیر کیا ۔ تیسرے میچ میں مالدیپ نے بحرین کو 8وکٹوں سے شکست دی مزید تین میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ بحرین اور سعودی عریبیہ ، دوسرا میچ کویت اور مالدیپ جبکہ تیسرا میچ سنگاپور اور بھوٹان کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ 11جون کو بھی تین میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ بھوٹان اور کویت کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ دوسرا میچ مالدیپ سعودی عریبہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ سنگاپور اور بحرین کے درمیان کھیلا جائے گا ۔12جون کو ٹیموں کے آرام کا دن ہے ۔ 13 جون کولیگ کے آخری تین میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ بحرین اوربھوٹان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ دوسرا میچ کویت اور سعودی عریبہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا تیسر ا میچ سنگاپور اور مالدیپ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -