بغیرکھیلے پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ بہتربنانے کا موقع مل گیا

بغیرکھیلے پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ بہتربنانے کا موقع مل گیا

  

دبئی ( نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کو بغیر کوئی میچ کھیلے اپنی ٹیسٹ رینکنگ بہتربنانے کا موقع میسرآگیا ،نیوزی لینڈیاویسٹ انڈیزکی دومیچوں کے مارجن سے فتح پاکستان کوتیسری پوزیشن دلانے کاسبب بن جائے گی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت کسی بھی فارمیٹ کی کوئی سیریز نہیں کھیل رہی ہے تاہم ا±س کے پاس ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی پانے کا موقع موجود ہے۔ٹیسٹ رینکنگ میں اس وقت آسٹریلیا 123پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ یکساں پوائنٹس کی حامل جنوبی افریقہ دوسرے نمبرپر ہے جبکہ اگلے نمبروں پر انگلینڈ، پاکستان،بھارت،نیوزی لینڈ، سری لنکا،ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں موجود ہیں۔اس وقت 92پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبرپر موجود نیوزی لینڈ اور76پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن کی حامل ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -