ومبلڈن وارم اپ ایونٹ، اعصام، بوپنا پانچویں سیڈ قرار

ومبلڈن وارم اپ ایونٹ، اعصام، بوپنا پانچویں سیڈ قرار

  

لندن ( نیٹ نیوز)پاک، بھارت ٹینس جوڑی دار اعصام الحق اور روہن بوپنا ومبلڈن وارم اپ ایونٹ پانچویں سیڈ قرار دیئے گئے ہیں۔ دیگر سات پیئرز کے ساتھ پہلے راو¿نڈ میں بائی دی گئی ہے۔لندن ٹینس چیمپئن شپ قدیم ترین ٹینس گرینڈسلیم ومبلڈن کا وارم اپ ایونٹ ہے۔ لندن چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑی ایونٹ کے ذریعے گراس کورٹ خودکو ہم آہنگ کرتے ہیں۔ گراس کورٹ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا فیورٹ سرفیس ہے۔سات لاکھ یورو انعامی رقم کی لندن چیمپئن شپ ڈبلز میں چوبیس پیئر شامل ہیں۔ اعصام الحق اور روہن بوپنا کو پانچواں سیڈ قراردیا گیا ہے۔ چوبیس پیئرز کے ڈراز میں آٹھ جوڑیوں کو پہلے راو¿نڈ میں بائی دی گئی ہے۔ اعصام ،بوپنا بھی دیگر سات پیئرز کے ساتھ دوسرے راو¿نڈ سے شریک ہوں گے۔ ٹینس گرینڈ سلیم فرنچ اوپن میں پاک، بھارت جوڑی دار دوسرے راو¿نڈ میں ہارگئے تھے۔ تاہم گراس کورٹ پر کھیلے جانے والے ومبلڈن میں اعصام، بوپنا سے زیادہ بہتر کارکردگی متوقع ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -