مقبوضہ کشمیر، سڑک کے حادثے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک
سرینگر(اے پی پی) مقبوضہکشمیر کے ضلع رام بن میں ڈگڈول اور خونی نالہ کے درمیان بھارتی پولیس کی ایک جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس کے سیکورٹی ونگ کی جیپ رات کے وقت جموں سے سرینگر جارہی تھی جو ڈگڈول اور خونی نالہ کے درمیان کسی مقام پر کئی سو فٹ گہری کھائی میں گرنے سے چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ ایس پی رام بن نے صحافیوںکوبتایاکہ ہے پولیس اہلکاروں نے رات بارہ بجے چندر کوٹ میں کھانا کھایا تھا جس کے بعد سے ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل رہاہے ۔ انہوںنے کہا کہ رام بن ریڈ کراس، پولیس اور فوج کی طرف سے تلاشی کارروائی شرو ع کی گئی جس دوران ڈگڈول اور خونی نالہ کے درمیان ایک مقام پر گاڑی کے ملبے کے نشانات ملے ہیں۔
انہوںنے بتایاکہ جیپ پر چار اہلکار سوار تھے جن میں سے تین کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ چوتھی کی تلاش جاری ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں کانسٹیبل اجیت رائے ، جرنیل سنگھ ،سنجے کمار اور نریندر کمار شامل ہیں۔ادھر ہندواڑہ میں سڑک کے ایک اورحا دثہ میں ایک خاتوں جا ں بحق جبکہ ایک شہری زخمی گیا ۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہندواڑہ کے ڈاک بنگلہ کے قریب ٹرک ڈرائیور کے قابوسے باہر ہو کر الٹ گیا جس سے ٹرک پر سوا 17سالہ آصف احمد خان ور شا ہمالہ جان بری طرح زخمی ہو گئے ،جنہیں فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ منتقل کیگ ای جہاں شاہمالہ خاتون زخمو ںکی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسی ۔