بھارت، مظفرپور میں پراسرار بیماری سے 27بچے ہلاک ¾درجنوں ہسپتال منتقل

بھارت، مظفرپور میں پراسرار بیماری سے 27بچے ہلاک ¾درجنوں ہسپتال منتقل

  

مظفرپور(این این آئی)بھارتی ریاست بہار کے شمالی ضلع مظفرپور میں نامعلوم بیماری سے 24بچے موت کے منہ میں چلے گئے ¾ درجنوں متاثرہ بچے ہسپتالوں میں داخل کرادیئے گئے ،بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار کے شہر مظفرپور کے سرکاری ہسپتالوں میں زیرعلاج نامعلوم بیماری سے24بچوں کی موت ہو چکی ہے ¾ تقریبا 70 بچوں کا علاج مختلف سرکاری ہسپتالوں میں جاری ہے جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے،دریں اثنا صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے بہار اور اترپردیش کے چیف سیکریٹریز برائے صحت سے ملاقات کی اور ان سے تفصیلات دریافت کیں،بھارتی میڈیاکے مطابق دارالحکومت دہلی سے ماہرین کی ایک ٹیم مظفرپورپہنچ گئی بہار کے چیف سکریٹری برائے صحت دیپک کمار نے بچوں کی موت کی تصدیق کی ،برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس علاقے میں یہ بیماری گذشتہ کئی سالوں سے نظر آتی رہی ہے تاہم گذشتہ دو تین برسوں میں کثیر تعداد میں بچے اس کا شکار ہوئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی اموات کا سلسلہ مئی کے آخر میں شروع ہوا تھا اس بیماری کے اسباب کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے لیکن حفاظتی اقدام کے طور پر ممکنہ علاج کیا جا رہا ہے،دوسری جانب مظفرپور کے ضلع مجسٹریٹ انوپم کمار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ان بچوں میں مظفرپور کے علاوہ آس پاس کے چار اضلاع کے دیہی علاقوں کے بچے بھی شامل ہیں۔ انوپم کمار کا کہنا تھا کہ مظفرپور کے علاوہ جن چار اضلاع کے بچے اس بیماری کی زد میں آئے ہیں ان میں مشرقی چمپارن، ویشالی، سیتامڑھی اور شیوہر شامل ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -