فیفا کانگریس اجلاس آج ساﺅ پولو میں شروع ہوگا

فیفا کانگریس اجلاس آج ساﺅ پولو میں شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ساﺅ پولو (آئی این پی)64ویں فیفا کانگرس میٹنگ (آج)منگل سے ساﺅپولو میں شروع ہوگی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات سمیت تین رکنی وفد دو روزہ اجلاس میں شرکت کرے گا۔ پی ایف ایف کے صدر فیصل صالح حیات، سیکرٹری احمد یار لودھی اور سینئر نائب صدر سید ظاہر علی شاہ میٹنگ میں شرکت کےلئے برازیل پہنچ چکے ہیں۔ برازیل کے دورے کے دوران پی ایف ایف وفد فیفا ورلڈ کپ 2014 کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کرے گا۔ میگا ایونٹ کا آغاز 12 جون سے ہوگا۔