سٹیون سمتھ ون ڈے اور ٹی 20 میں عمدہ پرفارمنس کیلئے پر امید

سٹیون سمتھ ون ڈے اور ٹی 20 میں عمدہ پرفارمنس کیلئے پر امید

  

سڈنی( نیٹ نیوز) آسٹریلوی آل راﺅنڈر سٹیون سمتھ ٹیسٹ کے بعد ون ڈے اور ٹی 20 میں بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کےلئے پرعزم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ کارکردگی کی بنیاد پر مختصر فارمیٹ کی ٹیموں میں مستقل جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ 25 سالہ سمتھ شاندار کارکردگی کی وجہ سے آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے ریگولر ممبر ہیں تاہم وہ ابھی تک محدود اوورز کی کرکٹ میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کی جانب سے تینوں طرز کی کرکٹ کھیلنے کے خواہش مند ہیں اور اس مقصد کےلئے وہ سخت محنت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مختصر فارمیٹ میں ان کی کارکردگی میں روز بروز بہتری آرہی ہے اور وہ گزشتہ ڈومیسٹک سیزن میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ سٹیون سمتھ نے مزید کہا کہ وہ آئندہ ورلڈ کپ کھیلنے کےلئے پر امید ہیں اگر موقع ملا تو ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -