بھارت،گرمی اور بجلی کے ستائے شہریوں نے گریڈاسٹیشن کو آگ لگادی

بھارت،گرمی اور بجلی کے ستائے شہریوں نے گریڈاسٹیشن کو آگ لگادی

  

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی ترسیل منقطع ہونے ہر ہزاروں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ایک سب سٹیشن کو آگ لگا دی ،میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کی کئی ریاستو ں اورشہروں میں درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچالوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا،بجلی کی طلب میں گیارہ ہزار میگا واٹ کا اضافہ ہوگیا ہے جب کے ریاست کی بجلی کی پیداواری صلاحیت صرف آٹھ ہزار میگا واٹ ہے۔ پیداوار اور مانگ میں فرق کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ریاست کے بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے ایک اہل کار نندرا ناتھ ملک نے بتایا کہ لکھنو میں بجلی کی بندش اور گرمی سے پریشان لوگوں نے ایک سب سٹیشن پر ہلہ بول دیا۔ مشتعل افراد نے سب سٹیشن میں توڑ پھوڑ کی جس کے بعد اس کو نذر آتش کر دیا گیا۔ لکھنو سے ایک سو اسی کلو میٹر جنوب میں واقع گونڈا قصبے میں بھی لوگوں نے ایک سب سٹیشن کو آگ لگا دی۔ آگ بجھانے والا عملہ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا سکا جس میں املاک کو نقصان پہنچا۔

 لکھنو سے320 کلو میٹر دور گورکھ پور میں بھی ایک سب سٹیشن کو آگ لگا دی گئی۔اتر پردیش کے وزیر اعلی اکلیش یادیو نے کہا کہ ریاستی کی سرکار دوسری ریاستوں سے بجلی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن شدید موسم کی وجہ سے دوسری ریاستوں کو بھی بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔لوگوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ گھروں سے نہ نکلیں اور مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

مزید :

عالمی منظر -