برمنگھم کے سکولوں پر آفسٹیڈ کی رپورٹ شائع کی جائےگی

برمنگھم کے سکولوں پر آفسٹیڈ کی رپورٹ شائع کی جائےگی

  

لندن (این این آئی)برطانیہ میں سکولوں کے معاملات کی نگرانی کرنے والی تنظیم آفسٹیڈ کی رپورٹ ایسے وقت میںشائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب حکومت نے شدت پسندی کے حوالے سے ٹاسک فورس کا اجلاس طلب کر لیا ۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق توقع کی جا رہی ہے کہ رپورٹ میں اعلان کیا جائے گا کہ 21 سکولوں میں سے چھ سکولوں کو خاص نگرانی میں رکھا جائے گا اور پانچ سکول ایسے ہیں جو طلبہ کو شدت پسندی سے بچانے کےلئے اقدامات نہیں کر رہے۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون بھی آفسٹیڈ کی جانب سے بغیر اطلاع کے انسپکشن کے حق میں ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر نے اس بات کی تصدیق کی کہ ماضی میں آفسٹیڈ کی جانب سے جن پانچ سکولوں کو بہترین قرار دیا گیا تھا اب ان سکولوں کے بارے میں کہا گیاکہ وہ طلبہ کو شدت پسندی سے بچانے کےلئے اقدامات نہیں کر رہے۔برطانوی محکمہ تعلیم نے ’ٹروجن ہارس‘ انکوائری کے تحت برمنگھم کے 21 سکولوں کے معائنے ان اطلاعات کے سامنے آنے کے بعد شروع کیے تھے کہ سخت گیر خیالات کے حامی مسلمان شہر کے سکولوں پر غلبہ پا رہے ہیں۔آفسٹیڈ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ برطانوی سکولوں میں شدت پسندی سے نمٹنے کےلئے کیے جانے والے اقدامات ناکافی ہیں۔

 اور انتظامیہ کو اس سلسلے میں ابھی مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

معائنوں کے نتیجے میں امید کی جا رہی ہے کہ برمنگھم کے چھ سکولوں میں خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -