ورلڈ کپ فٹبال کا میلہ سجنے میں دو دن باقی، تیاریاں مکمل

ورلڈ کپ فٹبال کا میلہ سجنے میں دو دن باقی، تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برازیلیا ( نیٹ نیوز ) کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے میلے فٹ بال ورلڈ کپ کے سجنے میں دو دن باقی رہ گئے ۔ اس ورلڈ کپ میں اسپین کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ فٹ بال ورلڈ کپ کو دیکھنے کے لئے لاکھوں کی تعداد میں شائقین برازیل پہنچ چکے ہیں۔ ورلڈ کپ کی میزبانی برازیل کے 12 شہر کریں گے ۔ ان شہروں میں ریو ڈی جینرو،براسیلیا،ساؤ پالو، فوٹالیزا، بیلو ہوریزونٹے،پورٹو لیگری ، سلواڈور، ریف، میناس، ناٹل اور کوری ٹیبا شامل ہیں ۔ 12جون کو ہونے والی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں 31ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے ۔ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو 8گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گروپ ایک میں میزبان برازیل، کروشیا ، میکسیکو اور کیمرون کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے ۔ گروپ بی میں اسپین، نیدر لینڈ، چلی اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ گروپ سی میں کولمبیا، گریس ،آئیوری کوسٹ اور جاپان کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے ۔ گروپ ڈی میں یوگورائے، کوسٹا ریکا، انگلینڈ اور اٹلی کی ٹیمیں شامل ہیں ۔
گروپ ای میں سوئٹزرلینڈ، ایکواڈورفرانس اور ہونڈوراس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ گروپ ایف میں ارجنٹائن ،بوسینیا ، ایرا ن اور نائیجیریا کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے ۔ گروپ جی میں جرمنی ، پرتگال، گیانا اور امریکہ کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ گروپ ایچ میں بلجیم ، الجیریا،روس اور کوریا کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے ۔