برازیل ،فیفا ورلڈکپ ،کئی گراونڈز کی گنجائش میں اضافہ
ریو ڈی جنیرو( نیٹ نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں شائقین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے جہاں برازیل کے گراونڈز کی گنجائش میں اضافہ کیا گیا وہیں شائقین کیلئے انڈر گراونڈ پارکنگ اور مصنوعی جھیل بھی بنائی گئی ہے۔بیلوہوریزونٹے کیمینی راواسٹیڈیم میں باسٹھ ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔براسیلیا کے ناسیونال اسٹیڈیم کی گنجائش کو انتالیس ہزار سے بڑھاکراڑسٹھ ہزار کردیاگیا ہے۔ کوئبہ کے ارینا پنٹانل میں بیالیس ہزارافراد میچ سے لطف اندوزہوسکتے ہیں۔ کورتیبا کا ارینا دیبجاڈا برازیل کا سب سے جدید اسٹیڈیم ہے اس میں اکتالیس ہزار چار سو چھپن شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔فورٹالیزا کے کاسٹیلاو اسٹیڈیم میں چونسٹھ ہزارآٹھ سو چھیالیس سیٹیں نصب ہیں، اسٹیڈیم میں انڈرگراونڈ پارکنگ بھی موجود ہے۔نٹال کے اریناڈاس ڈوناس میں بیالیس ہزار تماشائی ایک ساتھ میچ دیکھ سکتے ہیں یہاں مصنوعی جھیل بھی بنائی گئی ہے۔