ورلڈ کپ ، برازیل کی ٹیم 5 مرتبہ میگا ایونٹ جیت کر سرفہرست

ورلڈ کپ ، برازیل کی ٹیم 5 مرتبہ میگا ایونٹ جیت کر سرفہرست

  

ساﺅ پولو ( نیٹ نیوز) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیراہتمام اب تک کھیلے گئے فٹ بال ورلڈ کپ ایونٹس میں برازیل کی ٹیم سب سے زیادہ5 مرتبہ میگا ایونٹ جیت کر پہلے نمبر پر ہے جبکہ دفاعی چیمپیئن اٹلی کی ٹیم یہ ٹورنامنٹ4 مرتبہ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہے اور اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں سپین کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، جرمنی کی ٹیم 3 مرتبہ ایونٹ جیت چکی ہے، یوراگوئے اورارجنٹائن کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کرچکی ہیں جبکہ انگلینڈ ،فرانس اور سپین کی ٹیمیں بھی ایک ایک مرتبہ ورلڈ کپ جیت چکی ہیں۔ برازیل کی ٹیم نے پہلی مرتبہ یہ ایونٹ 1958ءمیں جیتا تھا، اس کے علاوہ 1962،1970،1994اور2002ءمیں جیت چکی ہے۔

 اٹلی کی ٹیم 1934،1938،1982اور2006ءمیں جیت چکی ہے۔ فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز 1930میں یورا گوئے میں ہوا تھا۔ یوراگوئے کی ٹیم 1930 اور1950ءمیں دو مرتبہ، ارجنٹائن کی ٹیم 1978 اور 1986ءمیں دو مرتبہ جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 1966ءاور فرانس کی ٹیم 1998ءمیں اور سپین کی ٹیم 2010ءمیں ایک مرتبہ جیت چکی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -