سوشل میڈیا پر تصویر کے ذریعے جادو ٹونہ ممکن ہے،سوڈانی جادوگر کادعویٰ

سوشل میڈیا پر تصویر کے ذریعے جادو ٹونہ ممکن ہے،سوڈانی جادوگر کادعویٰ

  

خرطوم(این این آئی)سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو فوٹیج ان دنوں تیزی سے پھیل رہی ہے جس میں ایک سوڈانی جادو گر نے دعوی کیا ہے کہ انسٹا گرام، ٹویٹر اور دیگر سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر موجود تصاویر کے ذریعے جادو ٹونہ ممکن ہے۔یہ ویڈیو فوٹیج جادو سے توبہ تائب ہونے والے ایک سابق جادوگر حامد موسی کے سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل ون کو دیے گئے ایک انٹرویو کا حصہ ہے،نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حامد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرآپ کی تصویر کے ذریعے آپ پر جادو کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر موجود تصویر کی مدد سے جادو ٹونہ کی مزید وضاحت تو نہیں کی البتہ ان کا کہنا تھا کہ افریقا کی جانب سے کسی نامعلوم شخص کی ”وٹس آپ“کے ذریعے کال دوسرے شخص کے لیے خطر ناک ثابت ہو سکتی ہے ۔

کیونکہ کال سننے والے کی تصویر کی مدد سے اس پر جادو ممکن ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں جادو ٹونہ اور اس قسم کے دیگر سماجی جرائم کے خلاف سخت ترین قوانین اور کڑی سزائیں موجود ہیں۔ اس کے باوجود بیشتر افریقی حج اور عمرہ کی غرض سے مملکت میں اس دھندے سے باز نہیں آتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -